حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی انتظامیہ کو خط تحریر کرے۔سید منورحسن


حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی انتظامیہ کو خط تحریر کرے۔سید منورحسن
ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حکومت کو نوٹس لینا چاہیے،حکومت خط لکھ دے تو رہائی ممکن ہے۔
سید منورحسن کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے امریکا کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی اور ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ہونے والی پیش رفت پر تفصیلیتبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی،ڈائریکٹر پبلک ریلیشن سرفراز احمد،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا کہ امریکا انسانی حقوق کی پاسداری کے تمام تر دعوؤں کے باوجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے،اور ان پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو نہ ہی ان کے اہل خانہ سے ملنے دیا جارہا ہے اور نہ ہی انہیں صحیح خوراک دی جاری ہے،اس صورتحال کا حکومت کو نوٹس لینا چاہیے اور امریکا سے مطالبہ کرنا چاہیےکہ وہ قیدیوں کے حوالے سے جو حقوق ہیں وہ پورے کرے اور مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے حکومت کا فرضہے کہ وہ رہائی کے لیے اقدامات کرے اور امریکا میں ہونے والے انتخابات سے قبل امریکا کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے خط لکھے اگرخط لکھ دیا گیا تو ممکن ہے کہ امریکا کی نئی انتظامیہ عافیہ صدیقی کو رہا کر دے۔وزیر اعظم اوروزیر داخلہ رہائی کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم صدر سے یہ نہیں کہہ رہے کہ وہ این آر او کے حوالے سے خط لکھیں ہم تو عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے خط لکھنے کا کہہ رہے ہیں۔امریکا کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ضرورت نہیں پاکستان کو ضرورت ہے کیونکہ وہ پاکستان کی بیٹی ہے ۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے جماعت اسلامی کی کوششیں قابل قدر ہیں مگر المیہ یہ ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومت کوئی قدم اٹھانے کے لیے تیار نہیں آج اگر ملک کے چیف ایگزیکٹو امریکی انتظامیہ کو خط لکھ دیں تو وہ رہا ہو سکتی ہے۔#

ڈاکٹر عافیہ کے اہل خانہ سے سید منور حسن کی ملاقات

https://fbcdn-sphotos-b-a.akamaihd.net/hphotos-ak-ash4/395158_543256635700938_2062340875_n.jpg

Dr. Afia Siddiuqe is a Pakistani Muslim

Dr. Aafia Siddiqui half on the government to take notice of atrocities that, if the letter is released.

The release of Aafia Siddiqui tragedy is that the government is not willing to take any step if the country today. write a letter to the chief executive of the U.S. administration that may have been released..


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s